اسحاق ڈار کا صدر مملکت سے استعفے کا مطالبہ

اسحاق ڈار کا صدر مملکت سے استعفے کا مطالبہ
اسلام آباد: سابق ویرخزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ اسحاق ڈارنے کہا ہےکہ صدر نے آج ناقابل یقین بات کر دی، صدر اپنا دفتر مؤثر طریقے سے چلانے میں ناکام ہیں، اب انہیں اخلاقی طور پر کم از کم مستعفی ہو جانا چاہیے، سرکاری کام فائلوں پر چلایا جاتا ہے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جاتا ہے۔ ایسے بیانات صرف گیلری کے ساتھ کھیلنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا زبانی احکامات قانون اور آئین کے مطابق کوئی حکم نہیں، آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل 8 اگست کو ایوان صدر میں موصول ہوا۔ آرمی ترمیمی بل 2 اگست کو ایوان صدر میں موصول ہوا، اگر صدر 10 دن کے اندر اعتراضات کے ساتھ بل واپس نہیں کرتے تو وہ بل منظور شدہ سمجھا جاتا ہے۔ صدر بلز کی واپسی کے لیے اپنے تحریری ریکارڈ شدہ حکم بطور ثبوت شیئر کریں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔