بجلی صارفین پر جولائی کے بلوں میں ایک اور اضافی بوجھ ڈال دیا گیا 

بجلی صارفین پر جولائی کے بلوں میں ایک اور اضافی بوجھ ڈال دیا گیا 

ویب ڈیسک: بجلی صارفین پر جولائی کے بلوں میں ایک اور اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  گھریلو بجلی صارفین سے اب ماہانہ فکس چارجز کی وصولی شروع کی جائے گی، گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا 1000 روپے فکس چارجز عائد کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ یونٹس کی کھپت کے لحاظ سے 200 سے 1000 روپے ماہانہ چارجز وصولی کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

دوسری جانب کمرشل صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 

ڈسکوز کو مقررہ چارجز کے ذریعے اپنی آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی۔  301سے 400 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے بلوں میں جولائی میں  200 روپے اضافی ڈال دئیے گئے ہیں جبکہ 401 سے500 یونٹ استعمال کرنے والے 400 روپے اضافی ڈال دئیے گئے ہیں۔

 501 سے 600 تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 600 روپے اضافی ڈال دئیے گئے ہیں، 601 سے 700 استعمال کرنے والے گھریلو صارفین بلوں میں 800 روپے اضافی ڈال دئیے گئے اور 700 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین ماہانہ 1000 روپے ماہانہ اضافی ڈال دئیے گئے ہیں۔ 

ٹائم آف یوز میٹر استعمال کرنے والے گھریلو صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے اضافی ڈال دئیے گئے ہیں۔ 5 کلو واٹ سے کم لوڈ والے کمرشل صارفین ماہانہ 1000 روپے اضافی ڈال دئیے گئے جبکہ 5 کلو واٹ یا اس سے زیادہ لوڈ والے بجلی کے کمرشل صارفین 2000 روپے اضافی ڈال دئیے گئے ہیں۔ 

ٹی او یو میٹرنگ کے تحت 25 کلو واٹ تک استعمال کرنے والے صنعتی صارفین پر 1000 روپے عائد کر دیئے گئے ہیں البتہ بی ٹو کیٹیگری کے صارفین 500 کلو واٹ تک کے صارفین پر 2000 روپے اضافی عائد کر دیئے گئے ہیں۔

5 ہزار کلو واٹ استعمال کرنے والے بی 3 کیٹیگری کے صنعتی صارفین پر  2000 روپے کی اضافی رقم عائد کی گئی ہے۔ اسی طرح بی 4 کیٹیگری کے صارفین کو بھی مقررہ چارجز 2000 روپے تک کی اضافی رقم عائد کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ بجلی صارفین سے یہ رقم ماہانہ بنیادوں پر وصول کی جائیگی۔

Watch Live Public News