ملالہ یوسفزئی نے اپنے شوہر کو وارننگ دیدی

ملالہ یوسفزئی نے اپنے شوہر کو وارننگ دیدی
لندن: (ویب ڈیسک) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے اپنے شوہر کو وارننگ دیدی ہے۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں وہ عصر ملک سے کہہ رہی ہیں کہ اگر داڑھی کٹوانی ہے تو گھر نہ آنا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں ملالہ اپنے خاوند عصر ملک کیساتھ دلچسپ کھیل کھیلتے نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے سے مختلف سوال پوچھتے ہوئے ایک پنسل خالی گلاس کی جانب اچھال رہے ہیں تاکہ مستقبل کے حوالے سے فلاں کام کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں انھیں پتا چل سکے۔ https://twitter.com/PratPanc/status/1472146414985629696?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1472146414985629696%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.humnews.pk%2Flatest%2F367110%2F ملالہ یوسفزئی اپنے مستقبل کے پلان بارے کہتی ہیں کیا مجھے جم جانا چاہیے؟ تاہم ان کا نشانہ چوک جاتا ہے اور پسنل گلاس میں نہیں گرتی۔ اس کے بعد عصر ملک کہتے ہیں کہ کیا ہمیں پلے سٹیشن خریدنا چاہیے؟ اس پر ان کا بھی نشانہ چوک جاتا ہے۔ دوسری باری پر ملالہ یوسفزئی کہتی نظر آتی ہیں کہ کیا ان کے شوہر عصر ملک کو داڑھی کٹوانی چاہیے اور وہ نشانہ لگائے بغیر ہی پنسل کو دوسری جانب پھینک دیتی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے عصر ملک کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو داڑھی کٹوانے کی اجازت نہیں، اگر ایسا کیا تو انہیں گھر چھوڑنا پڑے گا۔

Watch Live Public News