لاہور ( پبلک نیوز) محبت کی شادی کرنے والوں کے لیے بڑا فیصلہ۔ محبت کی شادی کرنے والا جوڑا اب کسی بھی ضلع میں اپنا 164کا بیان قلمبند کراسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کی جانب سے اپنے فیصلے میں مجسٹریٹ کوحکم دیا گیا ہےکہ اگرکوئی بھی لڑکا یا لڑکی کسی بھی ضلع کا ہو وہ اپنا164 کا بیان دینا چاہیے تو وہاں کا مجسٹریٹ ان کو انکار نہیں کرے گا۔ لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ کا فیصلہ ضلع کچہری میں پیش کردیا گی ہے۔ فیصلے کہا گیا کہ مجسٹریٹ 164کابیان ریکارڈ کرنے سے انکار نہیں کر سکتے۔ ہائیکورٹ ملتان بینچ کے فیصلے کے بعد مجسٹریٹ نے 2 پسند کی شادی کرنے والوں کا 164کا بیان قلمبند کر لیا۔ یاد رہے کہ پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے والد نےاغوا کا مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔ لڑکی کا لڑکے کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی نےاغوا نہیں کیا۔ وکلا نے کہ اس سے قبل مجسٹریٹ پسند کی شادی کرنے والوں کو ان کے ضلع بھیج دیتے تھے۔ وسیم راجپوت اور عذرانورین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے فیصلے کے بعد مجسٹریٹ اب بیان لینے کے پابند ہیں۔