ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے 1.6 ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کی منظوری

ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے 1.6 ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کی منظوری
ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 1.6 ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈبینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کےاجلاس میں پاکستان کی مالی مدد کیلئے 1.692 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کی مددکے 5 منصوبوں کے لیے فنڈز ملیں گے،ان میں سے 3 منصوبے متاثرین کی بحالی، مکانات کی تعمیر اور زراعت کے شعبے کے ہیں جبکہ 2 منصوبے ماں اوربچوں کی صحت کے شعبے میں معاونت کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔