موجودہ سیشن ختم ہونے تک، گورنر نیا سیشن نہیں بلا سکتے، اسپیکر کی رولنگ

موجودہ سیشن ختم ہونے تک، گورنر نیا سیشن نہیں بلا سکتے، اسپیکر کی رولنگ
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر کے اجلاس بلانے کے حوالے سے رولنگ جاری کر دی ہے۔ اسپیکر نے رولنگ دی ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 23 اکتوبر کی ریکوزئشن کے مطابق پہلے ہی ان سیشن ہے، جب تک موجودہ سیشن ختم نہیں ہوتا، گورنر نیا سیشن نہیں بلا سکتے. رولنگ کے مطابق وزیر اعلی پر عدم اعتماد کی کاروائی صرف اسی مقصد کیلئے خصوصی بلائے گئے اسمبلی سیشن میں ہی ممکن ہے، ایسا سیشن موجودہ سیشن ختم ہونے پر ہی بلایا جا سکتا ہے. منظور وٹو کیس میں عدالت نے قرار دیا کہ وزیر اعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کیلئے کم از کم دس دن کا وقت دیا جائے، اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کے مطابق وزیر اعلی کو اعتماد کے ووٹ کیلئے نہیں کہا جا سکتا. وزیر برائے پارلیمانی امور راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی رولنگ کے مطابق گورنر پنجاب وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے اجلاس نہیں بلا سکتے۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 21 دسمبر کو اجلاس بلانے کا نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا۔ ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ رولنگ کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کا اقدام ختم ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ووٹنگ سے پہلے ق لیگ اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہو گا۔ اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کا اعتماد کے ووٹ کے لیے اجلاس بلانا غیرقانونی قرار دیا تھا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب نے اعتماد کا ووٹ مانگا ہے جسے غیرقانونی سمجھتا ہوں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ختم نہیں ملتوی کیا تھا۔ اجلاس کے دوران گورنرپنجاب اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، ہوسکتا ہے آج کا اجلاس ہم پھر ملتوی کردیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔