ہنگو : قبائلی ضلع اورکزئی کی تاریخ میں پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو تعینات کردیا گیا جو اورکزئی خواتین کیلئے رول ماڈل ثابت ہوگا۔ قبائلی ضلع اورکزئی کی تاریخ میں پہلی بار خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی کی گئی ہے، میڈم زہرہ نور کا تبادلہ خان پور سے لوئر اورکزئی کردیا گیاہے۔ اسسٹنٹ کمشنر زہرہ نور کا شمار قابل آفیسرز میں کیا جاتا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی ہٹ ہے جن کی روزمرہ کاروائیوں سے لوگ خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اورکزئی لوگوں نے بھی زہرہ نور کو سوشل میڈیا پر خوب ویلکم کہا اور استقبال کیا اور یہ خواہش ظاہر کی کہ اورکزئی کو منشیات سے پاک کرینگی۔