راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے، ٹریفک روٹ پر فائرنگ کی گئی، مشکوک شخص نے والدہ کو منانے میں ناکامی پر فائرنگ کی، نوجوان گاڑی میں اہل خانہ کو زبردستی اسلام آباد لیجانا چاہتا تھا۔ راولپنڈی پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان شایان ذوالفقار لو حراست میں لے کر تھانہ ائیر پورٹ منتقل کر دیا گیا، حراست میں لیا گیا ملزم نشے کا عادی ہے۔