‏ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق برائے عام انتخابات 2024 جاری کر دیا

‏ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق برائے عام انتخابات 2024 جاری کر دیا
اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق برائے عام انتخابات 2024 جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی ایسی اظہار رائے سے گریز کریں جس سے فوج،عدلیہ،نظریہ پاکستان اور اداروں کی ساکھ خراب ہو، سیاسی جماعتیں یا امیدوار پولنگ مواد یا بیلٹ پیپر پر سرکاری نشان مسخ کرنے پر بدعنوانی کی کاروائی عمل میں لائے جائےگی، سرکاری ملازمت رکھنے والاشخص کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرسکتا۔ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ امیدوار انتخابی عمل میں کسی بھی تشدد کوترغیب دینے یاتشدد سے اجتناب کرےگا، صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ،ڈپٹی چیئرمین اور ضلعی ناظمین انتخابی مہم کاحصہ نہیں بن سکتے، کوئی بھی سیاسی جماعت پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر سرکاری خرچے پر تشہیر نہیں کرےگا۔ الیکشن کمیشن نے جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا ہے کہ انتخابی مہم میں دوسری جماعت کے امیدوار کے پتلوں اور جھنڈے جلانے کی اجازات نہیں ہوگی، انتخابی مہم میں کار ریلی کی اجازات نہیں ہوگی، سیاسی جماعتیں یا مقامی حکومت میں حمایتی کسی بھی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کریں گے. ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں یا امیدوار فرقہ ورانہ ،صنفی،قومیتی،مذہبی اور ذات پر مبنی جذبات سے اجتناب کریں گے، دوسری جماعت کے سربراہان اور امیدوار کی نجی زندگی پر تنقید سے اجتناب کریں، سیاسی جماعتیں اور امیدوار انتخابی اہلکار اور سکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کے پابندہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔