لاہور (پبلک نیوز) چینی کی قیمت میں اضافہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ حکومت کو چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
عدالت عالیہ میں دائر کی جانے والی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پہلے بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ حکومت کو پابند کیا جائے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ اور اسے ذخیرہ کرنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔