خیبر پختونخواہ کے وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کابینہ سے فارغ

خیبر پختونخواہ کے وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کابینہ سے فارغ

پشاور: محکمہ ایڈمنسٹریشن نے لیاقت خٹک کو کابینہ سے فارغ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نوٹیفیکیشن میں لیاقت خٹک کو فارغ کرنے سے متعلق کوئی وجہ تحریر نہیں ہے۔ لیاقت خٹک کو فوری طور پر وزارت کا چارج چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختوخوا شاہ فرمان نے آئین کے آرٹیکل 132 کلاز 3 کے تحت خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوتے لیاقت خٹک کو فارغ کیا ہے۔زرائع کے مطابق پی کے 63 نوشہرہ ضمنی الیکشن میں لیاقت خٹک پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ لیاقت خٹک وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں اور دونوں کے درمیان شدید اختلافات چل رہے ہیں۔

لیاقت خٹک اپنے بھائی پرویز خٹک کے خلاف آبائی ضلع نوشہرہ میں مسلسل جلسہ منعقد کر رہے تھے ۔اسی وجہ سے نوشہرہ ضمنی انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے ۔صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔