پی ایس ایل 6 : پہلے میچ میں کوئٹہ کی ٹیم 121رنز پر آل آؤٹ

پی ایس ایل 6 : پہلے میچ میں کوئٹہ کی ٹیم 121رنز پر آل آؤٹ

ویب ڈیسک : پی ایس ایل 6 کے مقابلوں کا دلچسپ آغاز ،پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیٹر آمنے سامنے آئیں ،کراچی نے کوئٹہ کے خلاف ٹا س جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

لیکن پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈ یٹرز کی پوری ٹیم 121 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان سرفراز احمد اور ٹام بینٹن نے کیا تاہم پہلے ہی اوور میں 6 کے مجموعی اسکور پر ٹام بینٹن 5 نز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد سرفراز احمد 7، صائم ایوب 8، کرس گیل 39، محمد نواز 3، اعظم خان 17، بین کٹنگ 11، عثمان شنواری 0 اور محمد حسنین 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

یوں کوئٹہ کی ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 18.2 اوورز میں 121 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔کراچی کی جانب سے ارشد اقبال 3 اور وقاص مقصود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، عامر یامین اور ڈینئل کرسچن نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔