لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو 5 بجے پیش ہونے کا آخری موقع دےدیا

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو 5 بجے پیش ہونے کا آخری موقع دےدیا
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 5 بجے پیش ہونےکا آخری موقع دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 5 بجے پیش ہونےکا آخری موقع دے دیا۔ عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کے لیے عمران خان کو آج 2 بجے طلب کیا تھا۔ 2 بجے سماعت شروع ہوئی تو جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ 2 بجےکا وقت تھا،کہاں ہیں عمران خان؟ جس پر وکلاء نے کہا کہ وہ راستے میں ہیں،کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے، سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔معزز جج نے کہا کہ سکیورٹی کا مسئلہ میں نے حل نہیں کرنا، سماعت کچھ دیرکے لیے ملتوی کر رہے ہیں، عدالت میں رش بھی کم کریں۔ جب دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست ان کے دستخط سےفائل نہیں ہوئی تھی۔جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ اگر عمران خان نے یہ درخواست دائر نہیں کی تو واپس کیسے لے سکتے ہیں؟۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ آپ درخواست خارج کر دیں، اس پر عدالت نے کہا کہ سماعت پھر بھی چلےگی، آپ کا رویہ معذرت خواہانہ ہونا چاہیے تھا، میں آپ کو اظہار وجوہ کا نوٹس دوں گا جواب تیارکرتے رہیں۔ بعد ازاں عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کے لیے عمران خان کو 5 بجے پیش ہونےکا آخری موقع دے دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔