سپریم کورٹ میں امریکی سائفر کی تحقیقات کیلئے اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں امریکی سائفر کی تحقیقات کیلئے اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں امریکی سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر چیمبر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر اپیلوں پر 22 فروری کو ان چیمبر سماعت کریں گے۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر اپیلیں سننے سے معذرت کی تھی جس پر سائفر تحقیقات کے لیے دائر اپیلیں واپس چیف جسٹس کو بھجوائی گئی تھیں۔ خیال رہے کہ ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ سمیت دیگر نے سائفر کی تحقیقات کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کر کے واپس کر دیا تھا۔ ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ سمیت دیگر نے رجسڑار کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔