ایف بی آر کی تنظیم نو اور ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی

کیپشن: ایف بی آر کی تنظیم نو اور ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی

ویب ڈیسک: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی)  نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن اور تنظیم نو کے منصوبے کو نئی آنے والی وفاقی حکومت کی منظوری کےلیے حتمی شکل دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن اور تنظیم نو سے ایف بی آر کی اندرونی نظم و نسق کو بھی تقویت ملے گی۔ تنظیم نو کے منصوبے کے تحت پاکستان کسٹمز کے معاملات کو سنبھالنے کے لیے خصوصی کسٹمز بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے جس کا کام اسمگلنگ کا سراغ لگانا ہوگا۔ ریونیو اکٹھا کرنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈویژن کے ذمہ رہے گا۔

تنظیم نو کے یہ اقدامات ٹیکس وصولی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور ٹیکس مشینری کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرینگے، جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع بنانے اور ٹیکس پالیسی کی تعمیل میں مدد ملے گی۔

منصوبے کے تحت ٹیکس ریونیو کی وصولی کو 2029 تک جی ڈی پی کے 8.5 فیصد کی موجودہ سطح سے بڑھا کر 18 فیصد تک لے جایا جائے گا۔