لاہور شہر ایک مرتبہ پھر گینگ وار کی زد میں، سیکیورٹی ادارے متحرک

لاہور شہر ایک مرتبہ پھر گینگ وار کی زد میں، سیکیورٹی ادارے متحرک
کیپشن: Lahore city once again in the grip of gang war, security agencies mobilized

ویب ڈیسک: گزشتہ دنوں لاہور میں ہونے والے ہائی پروفائل امیر بالاج کے قتل کے بعد شہر میں گینگ وار کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے سیکیورٹی ادارے متحرک ہوچکے ہیں۔ پولیس نے بھی ٹاپ 10 ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ دوسری جانب قاتل کی چوتھی بیوی منظرعام پر آگئی ہے جسے پولیس نے شامل تفتیش کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر ایک مرتبہ پھر گینگ وار کی زد میں آگیا ہے۔ جس کے بعد پنجاب پولیس اور سیکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  پولیس نے ٹاپ 10 ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شوٹرز ، قبضہ گروپ ، قحبہ خانے اور دیگر غنڈہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ تمام برانچز کو ٹاپ 10 کی لسٹیں فراہم کردی گئی ہیں۔ 

یاد رہے کہ ٹرکاں والا گینگ وار کا سلسلہ دہائیوں پر محیط ہے۔ امیر بالاج کے پردادا نتھو پہلوان کو شاہ عالم مارکیٹ کے قریب قتل کیا گیا۔ 1994 میں امیر بالاج کے دادا امیرالدین عرف بلا ٹرکاں والا کو قتل کیا گیا۔ 2010 میں امیر بالاج کے والد عارف امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والا کا قتل کیا گیا۔ اسی گینگ وار کے نتیجہ میں چوتھی نسل امیر بالاج کو بھی قتل کر دیا گیا۔ 

دوسری جانب پولیس ذرائع نے خبر دی ہے کہ شوٹر مظفر حسین کی چوتھی بیوی کو پولیس  نے شامل تفتیش کر لیا ہے۔ شوٹر مظفر حسین نے 2021 میں چوتھی شادی کی تھی۔ مظفر حسین 3 بیویوں کو طلاق دے چکا ہے۔ 

مظفر حسین کی بیوی کے وکیل نے ڈیٹ باڈی لینے کیلئے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔ بالاج ٹیپو کے قتل میں ملوث کون کون ہوسکتا ہے؟ پولیس نے چھاپے مارنے بھی شروع کر دیے۔ پولیس نے تفتیش کو حتمی شکل دینے کیلئے کچھ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔