سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف ریاست کیخلاف سازش کرنے کی کارروائی ہوگی ،ذرائع 

سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف ریاست کیخلاف سازش کرنے کی کارروائی ہوگی ،ذرائع 

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ کی پیروی ریاست کرے گی۔

سابق کمشنر راولپنڈی کو سخت سزادلوانے کے لیے سرکار نے کمر کس لی ہے۔ سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف ریاست کے فریق بننے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف کارروائی کے لئے ثبوت اور دستاویزات جمع کی جارہی ہیں، سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف ریاست کے خلاف سازش کرنے کی کارروائی ہوگی ، سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف مقدمہ کی پیروی ریاست کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس مجرمانہ سازش قرار دی جائے گی ، حکومت پنجاب سی آر پی سی کی دفعات 196 اور 196اے کے تحت کارروائی کرے گی ، سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف نفرت پیدا کرنے اور معاشرے کو تقسیم کرنے خلاف بھی کارروائی ہوگی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 153 کے تحت امن خراب کرنے اور گروہوں میں تقسیم کرنے کی کارروائی بھی ہو گی ، سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف اپنے عہدے کے ناجائز استعمال کے خلاف پاکستان پینل کوڈ 505 کے تحت کارروائی ہوگی ۔

اس کے علاوہ   سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف الیکشن ایکٹ 178 کے تحت ووٹنگ کے عمل میں مداخلت کی بھی کاروائی ہو گی ، الیکشن ایکٹ 187 کے تحت سرکاری ملازمت کے خلاف کام کرنے کی بھی کاروائی ہوگی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   حکومت پنجاب  نے سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف تمام مذکورہ دفعات کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا  ہے، کاروائی کے لئے پولیس ، محکمہ قانون اور پراسیکیویشن سے مدد لی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مذکورہ بالا جرائم کےتحت  سزا ایک سے دس سال قید ہے ۔

Watch Live Public News