(ویب ڈیسک ) ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سید آصف جلال نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سید آصف جلال اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں ، سید آصف جلال نے اپنا استعفی سیکرٹری قانون کو ارسال کردیا ہے۔ اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمود شاہ کی جانب سے بھی عہدے سے استعفی دے دیا گیا ہے۔