(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو پارٹی قائد نواز شریف نے اسلام آباد طلب کر لیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہوگئے ہیں ، شہباز شریف خصوصی پرواز کے زریعے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو ئے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف آج مری میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے ، شہباز شریف کی اسلام آباد اور مری میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی سمیت دیگر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔