WWE کےجان سینا بھی شاہ رخ خان کے فین نکلے، اہم پوسٹ شیئر کردی

WWE کےجان سینا بھی شاہ رخ خان کے فین نکلے، اہم پوسٹ شیئر کردی
کیپشن: John Cena
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ریسلنگ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں اور طاقت کا لوہا منوانے والے معروف امریکی ریسلر  جان سینا شاہ رخ خان کے بڑے مداح نکلے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی پہلوان جان سینا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر بالی ووڈ انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کی تصویر شیئر کی ہے،13 مرتبہ کے ڈبلیو ڈبلیو ای چیپمپئن جان سینا نے انکے سب سے مشہور انداز کی تصویر پوسٹ کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے کافی مقبول ہوگئی، تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شاہ رخ نے گانا گانے کے بعد کا اسٹائل اپنایا ہوا ہے۔

امریکی پہلوان کی اس تصویر کو نہ صرف شاہ اور جان سینا کے مداحوں بلکہ بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی پسند کیا جس میں اداکار ورون دھون شامل ہیں۔ 

3 گھنٹے قبل شیئر کی گئی اس تصویر کو اب تک 2 لاکھ 91 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔

Watch Live Public News