سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
لاہور: (ویب ڈیسک) پاک سوزوکی کمپنی نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد اپنی گاڑیوں قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ حالیہ منی بجٹ میں ٹیکسوں کی شرح بڑھانے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے وفاقہ حکومت سے درخواست کی ہے کہ منی بجٹ منظوری سے قبل بکنگ کی گئی گاڑیوں پر ان ٹیکسوں کا اطلاق نہ کیا جائے۔ کمپنی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق بولان وی ایکس کی قیمت میں بھی 29 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت گیارہ لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر 11 لاکھ 78 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت بھی ایک لاکھ 23 ہزار روپے کے اضافے سے 18 لاکھ 52 ہزار روپے سے بڑھ کر 19 لاکھ 74 ہزار روپے جبکہ ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار روپے کے اضافے سے 17 لاکھ 60 ہزار روپے سے بڑھ کر 18 لاکھ 76 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ویگن آر اے جی ایس کی قیمت پہلے 20 لاکھ 24 ہزار روپے تھی جس میں ایک لاکھ 34 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس ماڈل گاڑی کی قیمت 21 لاکھ 58 ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔ کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس گاڑی کی قیمت 22 لاکھ 72 ہزار روپے سے بڑھ کر 24 لاکھ 22 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ کلٹس وی ایکس ایل ایک لاکھ 39 ہزار روپے کے اضافے سے اکیس لاکھ 5 ہزار روپے جبکہ کلٹس وی ایکس آر ایک لاکھ 26 ہزار روپے کے اضافے سے 19 لاکھ 4 ہزار روپے سے بڑھ کر 20 لاکھ 30 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 32 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت پہلے 12 لاکھ 74 ہزار روپے تھی جو بڑھ کر 13 لاکھ چھ ہزار روپے ہو گئی ہے۔ آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت بھی 43 ہزار روپے کے اضافے سے 17 لاکھ 4 ہزار روپے سے بڑھ کر 17 لاکھ 47 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ آلٹو وی ایکس آر 38 ہزار روپے کے اضافے سے 15 لاکھ 8 ہزار روپے سے بڑھ کر 15 لاکھ 46 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Watch Live Public News