لاہور ( پبلک نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہرموقع پر ذلت آمیزرسوائی کے بعد کنیز دوم ڈیپریشن کا شکار ہو چکی ہے،آرپار، استعفوں اور لانگ مارچ پر یوٹرن لیکر کنیز دو م کی ”منی“ بدنام ہو چکی ہے،استعفوں کی خالی پلیٹ ابھی تک ان کا منہ چڑ ھا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ کنیز دوم اپنے مفرور لیڈر اور جعلی راجکماری کی جعلسازیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتی،علاج کا ڈرامہ رچا کر ملک سے بھاگنے والا لیڈر نہیں بلکہ بھگوڑا ہوتا ہے،نام نہاد شریف خاندان کا فنکاری میں کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ کنیز دوم کا یہ فراڈیہ خاندان جعلی فونٹ اور جعلی تصویروں کا ماہر ہے،بھگوڑے لیڈر اور جعلی راجکماری کی اس زرخرید کنیز کو پہلے بھی ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے، لانگ مارچ کی حسرت ارمانوں میں بہہ چکی ہے،کنیز دوم کی حالت جعلی راجکماری اور بھگوڑے لیڈر کی طرح قابل رحم اور قابل ترس ہو چکی ہے۔ معاون خصوصی پنجاب نے کہا کہ اس کنیز کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے قد کے حساب سے بیان دے کیونکہ نا اہل لیگ کی وکالت اب اس کے بس کی بات نہیں،آزاد کشمیر کے الیکشن میں واضح شکست دیکھ کر پورا ٹولہ بوکھلاچکا ہے، آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان کے سند یافتہ لٹیرو ں اور چوروں کی ہار دیوار پر لکھی ہوئی ہے، کنیز دو م یاد رکھے کہ آزاد کشمیر کے عوام وزیر اعظم عمران خان کی سچی، شفاف اور ایماندار قیادت کے ساتھ ہیں۔