واضح رہے کہ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی اور پاکستان کی جیت میں عبداللہ شفیق کی 408 گیندوں پر 160رنز کی اننگز نے اہم کردار ادا کیا اور عبداللہ شفیق میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔An incredible Test match, Abdullah's epic would be remembered for ever! This is an innings that would make Abdullah a bigger star, congratulations to the entire team and management for a wonderful performance. Sri Lanka also deserve credit for a great fight. https://t.co/se0iTYc5mi
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 20, 2022
سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں زبردست کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے عبد اللہ شفیق سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عبداللہ شفیق کی شاندار کاکردگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، یہ اننگز عبداللہ شفیق کو ایک بڑا اسٹار بنائے گی۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی شاندار کامیابی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا ،انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبداللہ شفیق کی شاندار کاکردگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔پوری ٹیم اور میجمنٹ شاندار فتح پر مبارکباد کی مستحق ہے اور سری لنکا کو بھی اچھا مقابلہ کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے۔