بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی، وزارت خزانہ

بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی، وزارت خزانہ
اسلام آباد: وزارت خزانہ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت خزانہ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں 50 روپے ٹی وی اور ریڈیو فیس عائد ہوگی،وزارت اطلاعات نے اس حوالے سے سمری تیار کرلی ہے، 35 روپے پی ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق سینیٹ کمیٹی نے یہ سفارش کی تھی جس پر کام کیا گیا ہے، ان میں سے نقصان میں جانے والوں اداروں کی نجکاری کی سفارش تھی،اداروں کی نجکاری کا معاملہ پالیسی سے متعلق ہے، وزارت خزانہ کو خزانہ کمیٹی کی 55 سفارشات موصول ہوئیں تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔