سعودی عرب نے غیر ملکیوں کیلئے عمرے کی نئی اسکیم متعارف کرادی

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کیلئے عمرے کی نئی اسکیم متعارف کرادی
ریاض : سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکیوں کیلئے عمرے کی نئی اسکیم متعارف کرادی گئی ہے۔ اس حوالے سے سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے فیس بک پر اپنے آفیشل پیج پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی شہری اپنے دوستوں کو عمرے کی سعادت کے لیے ’ پرسنل وزٹ ویزا‘ پر مملکت سعودیہ بلوا سکتے ہیں۔ پرسنل وزٹ ویزا پر آنے والے غیر ملکی شہری ایک مرتبہ یا اس سے زائد بار انٹری ویزا کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ اس ویزا پر آنے والے غیر ملکی عمرے کی سعادت کے علاوہ مسجد نبوی ﷺ کی زیارت بھی کر سکیں گے، اس کے علاوہ مختلف شہروں میں تاریخی مقامات اور ثقافتی مراکز کا دورہ بھی کر سکیں گے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پرسنل وزٹ ویزا پر آنے والے غیر ملکیوں کو سعودی عرب کے تمام شہروں اور ریجنز کو دیکھنے کی بھی اجازت ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔