برطانیہ میں 23 سالہ ماڈل کا پراسرار طور پر قتل

برطانیہ میں 23 سالہ ماڈل کا پراسرار طور پر قتل

ڈربی شائر(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک 23 سالہ ماڈل کو پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا ، پولیس کو ماڈل کی لاش اس کے فارم ہاوس سے ملی ہے، ڈربی شائرمیں واقع فارم ہاوس سے اس ماڈل کے علاوہ ایک اور شخص کی لاش بھی ملی ہے، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ قتل کے بعد خودکشی کرنے کا معاملہ ہوسکتا ہے تاہم اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

مقامی میڈیا کے مطابق خاتون ماڈل کا نام گریسی سپنکس ہے ، اس کی لاش کو ڈربی شائر ڈکمنٹن میں ایک کھیت کے قریب سے ملی ہے، تاہم دو گھنٹے بعد اس کی لاش کے قریب سے 30 سالہ شخص کی ایک اور لاش ملی ہے۔ ڈربی شائر سے رپورٹ کرنے والی مقامی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس فام ہاوس میں گریسی اپنے گھوڑے کی دیکھ بھال کرتی تھی۔ مقامی علاقے کو اس واقعے کے بعد سیل کر دیا گیا ہے اور پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

گاؤں کے ایک رہائشی نے بتایا کہ یہ ایک انتہائی خوفناک واقعہ ہے جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ "جیسا کہ میں یہ سمجھتا ہوں گریسی اپنے گھوڑے کی دیکھ بھال کر رہی تھی جب اس پر حملہ ہوا۔ یہ تو بہت ہی خوفناک ہے۔" گریسی پارٹ ٹائم ماڈل تھیں اور ایک مقامی ای کامرس کمپنی میں کام کرتی تھیں۔ اس کے دوست اس المناک واقعہ پر غمزدہ ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں .

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔