سٹی ٹریفک پولیس کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ان ایکشن

سٹی ٹریفک پولیس کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ان ایکشن

لاہور ( پبلک نیوز) سٹی ٹریفک پولیس نے عمر ڈرائیورز کے خلاف شکنجہ کس لیا اور کسی بھی کم عمر ڈرائیور گاڑی، موٹرسائیکل، رکشہ چلاتے نظر نہ آنے کی ہدایت کردی گئی۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی میں کارروائی کروانے کی ہدایت کردی۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ والدین کم عمر ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کے لئے مثبت کردار ادا کریں۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے چھٹی کے روز والدین سے اپیل کی ہے کہ والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ نہ دیں۔ چھٹی کے روز کم عمر بچوں موٹر سائیکل گاڑی، رکشے لے کر سڑکوں آجا تے ہیں۔ کم عمر بچے عموماََ حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ کم عمر ڈرائیونگ پر موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ تھانے میں بند کر دیا جائے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔