لاہور ( پبلک نیوز) ہربنس پورہ میں ڈاکووں نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کردیا۔ دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائینٹ پر شہری بوٹا کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔ ڈاکو شہری سے نقدی اور موبائل فون لیکر فرار ہوگئے۔
پولیس نے زخمی کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔ واقعہ پر سی سی پی او لاہور نے نوٹس لے لیا۔ اور ایس پی کینٹ سے رپوٹ طلب کرلی۔۔
دوسری جانب گوالمنڈی میں واردات ہوئی اور ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہری سے نئی موٹرسائیکل اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگیا اور شمالی چھاونی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی ہوگیا۔ شہری کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او گوالمنڈی نے شہری کو خود سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوانے کا مشورہ بھی دیدیا۔ گوالمنڈی پولیس نے شہری کی واردات کا مقدمہ فوری درج کرنے سے انکار کردیا۔