وفاقی حکومت نے عید الاضحی پر تین چھٹیوں کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے عید الاضحی پر تین چھٹیوں کا اعلان کردیا
وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سےکابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں5 دن ( ہفتہ اتوار تعطیل )کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 اور 30 جون کو چھٹی ہوگی۔6 دن ( اتوار تعطیل )کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہوگی۔ پاکستان میں گذشتہ روز پیر کو ذی الحج کا چاند نظر آیا تھا، جس کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 29 جولائی کو منائی جائے گی۔ خیال رہے کہ سرکاری ملازمین اتوار سمیت 4 چھٹیوں کے بعد پیر 3 جولائی کو دفاتر پہنچیں گے۔ دوسری جانب حج اس سال 27 جون کو ہوگا، پاکستان سے 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد عازمین سمیت اور دنیا بھر سے 30 لاکھ سے زائد مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔