وزیراعلی گنڈاپور کی محسن نقوی کو گرڈاسٹیشنز کی حفاظت کی یقین دہانی

ganda pur & naqvi
کیپشن: ganda pur & naqvi
سورس: google

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا میں 12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے معاملے پر وفاق اور صوبے میں آئندہ دو روز کے دوران بات چیت پر اتفاق ہو گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو گرڈ سٹیشنز کی حفاظت کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے لوڈشیڈنگ پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، محسن نقوی نے کہا کہ پوری کوشش ہے خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، تاہم تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے گرڈ سٹیشنوں کے تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ سنگین ہو گیا ہے، گذشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسمعیل خان کے گرڈ سٹیشن پہنچ گئے تھے اور لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا تھا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا تھا کہ اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ والے علاقوں کی بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر دی گئی ہے، انھوں نے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا میں جانوں اور شہباز شریف جانے تم نے گرڈ سٹیشن سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنی ہے۔
 

Watch Live Public News