کس طرح 30 سالہ  نوجوان  نے پچھلے سال صرف 'کوڑا' بیچ کر 66 ہزار ڈالر کمائے؟

کس طرح 30 سالہ  نوجوان  نے پچھلے سال صرف 'کوڑا' بیچ کر 66 ہزار ڈالر کمائے؟

(ویب ڈیسک ) ایک 30 سالہ  شخص نے گزشتہ سال کوڑے کے ڈھیر سے ملنے والے سامان جن میں   فینڈی بیگز، کافی مشینیں، سونے کے زیورات اور نقدی سمیت قیمتی اشیاء فروخت کر کے 66,000 ڈالر کمائے۔

سڈنی کے رہائشی 30 سالہ لیونارڈو اربانو نے ایک غیر روایتی شوق کو منافع بخش کاروبار میں تبدیل کر دیا ہے، جو شہر کی سڑکوں پر  موجود ٹریش  سے  سالانہ 66,306 ڈالر تک کماتا ہے۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق  لیونارڈواربانو کی قابل ذکر دریافتوں میں ڈیزائنر فینڈی بیگز، کافی مشینیں، سونے کے زیورات، اور یہاں تک کہ نقدی بھی شامل ہیں۔

صبح کے ناشتے بعد اربانو  اپنی سائیکل یا کار میں سڈنی کے پڑوس کی سیر کرنے نکلتا ہے۔ اربانو نے پرجوش انداز میں کہا کہ  "آپ چیزوں کے پہاڑ دیکھ سکتے ہیں — بلکل  پہاڑ۔ اور اسی وقت  مجھے زیادہ تر چیزیں مل جاتی ہیں، ان "پہاڑوں" سے اکثر بڑی چیزیں ملتی ہیں، جیسے کہ فریج اور صوفے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں، کوکل کونسلز  سال میں کئی بار مفت کوڑا جمع کرنے کی خدمات فراہم کرتی ہیں، جس سے رہائشیوں کو فرنیچر، الیکٹرانکس اور دیگر بھاری سامان کو ضائع کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

ملنے والوں چیزوں  میں سے اربانو  کچھ ذاتی استعمال کے لیے رکھتا ہے یا تحفے میں دیتا ہے اور باقی کوفیس بک مارکیٹ پلیس جیسے پلیٹ فارم پر فروخت کرتا ہے۔

اربانو نے بتایا کہ  "میرے دوست حیران ہیں کہ  اتنے اچھے کپڑے کس طرح کوڑے میں پھینک دیے جاتے ہیں ۔اس نے بتایا کہ بعض اوقات  کپڑوں کی جیبوں میں بھولی ہوئی رقم بھی شامل ہوتی ہے۔ لگژری آئٹمز جیسے فینڈی  بیگ جس کی قیمت تقریباً 200 ڈالر ہے۔

صرف پچھلے سال سے اربانو کو جو چیزیں ملیں ان میں   50 سے زیادہ ٹیلی ویژن، 30 فرج، 20 واشنگ مشین، 50 کمپیوٹر، 15 تک صوفے، اور متعدد گھریلو سامان اور آرائشی اشیاء شامل تھیں اس کے علاوہ اسے  849 ڈالر کی نقد رقم بھی ملی۔

آسٹریلیا کی حالیہ کچرے کی رپورٹ کے مطابق، ملک نے گزشتہ مالی سال میں تقریباً 75.8 ملین ٹن فضلہ پیدا کیا، جس میں سے تقریباً ایک تہائی کو لینڈ فلز میں بھیجا گیا۔

  اربانو جسے ضائع شدہ اشیاء کی وکالت کے لیے "The Trash Lawyer" کا نام دیا جاتا ہے، نے نہ صرف اپنے کرایہ کے لیے فنڈز فراہم کیے ہیں  بلکہ  اپنی تلاش کے ذریعے اپنے اپارٹمنٹ کو بھی  سجایا ہے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر