بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد(پبلک نیوز) بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے ٹیرف میں اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست دیدی۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے مہینے کیلئے کیا جائے گا۔ ٹیرف میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ سی پی پی اے کے مطابق فروری میں 33 ارب 57 کروڑ روپے کی 6 ارب 99 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، فرنس آئل سے 92 کروڑ روپے کی بجلی پیدا کی گئی، فروری میں فرنس آئل سے 11 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کے مطابق لائن لاسز کے 16 پیسے فی یونٹ بھی صارفین سے وصول کئے جاہیں، سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں اضافے کی سماعت 30 مارچ کو ہو۔ گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔