لاہور(پبلک نیوز) گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف اداکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال رانجھا نے دعوے پر سماعت کی، سماعت کے دوران میشا شفیع کے مینیجر فرحان علی اور لینا جرح لئے پیش نہ ہوئے جس عدالت نے وکلاء کو دونوں کو جرح کے لیے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت عدالت میں میشا شفیع کی والدہ صبا حمید اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ بعدازں عدالت نے کیس کی سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ میشا شفیع اور علی ظفر کے عدالتی کیس پر پاکستانی میڈیا کے علاوہ بین الااقوامی میڈیا کی بھی نظر ہے۔ چند روز قبل یہ کیس جھوٹی خبروں کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنا تھا جب یہ افواہ پھیلائی گئی کہ میشا شفیع کو اس کیس میں تین سال کی سزا ہو گئی ہے۔