کورونا ویکسینیشن، بزرگ شہریوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان

کورونا ویکسینیشن، بزرگ شہریوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان

لاہور(پبلک نیوز) حکومت نے کورونا ویکسینیشن مہم کے دوران 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں 65 سال سے زائد عمر افراد بغیر رجسٹریشن کسی بھی سنٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق 65 سال سے زائد عمر افراد کے لیے رجسٹریشن اور پن کوڈ کی شرط فی الحال ختم کر دی گئی ہے۔ صوبے بھر کے کورونا ویکسینیشن سنٹر (سی وی سی) پر بہترین سہولیات اور انتظامات موجود ہیں۔ صوبہ بھر میں ویکسین کا کافی سٹاک موجود ہے، کسی قسم کی کوئی قلت نہیں۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مزید کہا کہ رجسٹریشن کی شرط صرف 65 سال سے زائد عمر افراد کے لیے ختم کی گئی ہے۔ ڈاکٹرز سمیت فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز طے شدہ طریقہ کار کے مطابق رجسٹریشن کروائیں۔ لاہور کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دوسری ڈوز ہسپتالوں کی بجائے ایکسپو ویکسینیشن سنٹر میں لگائی جائے گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔