حسن علی کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

حسن علی کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

لاہور(پبلک نیوز) فاسٹ بولر حسن علی کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی سامنے آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی وائٹ بال سکواڈ میں شامل مجموعی طور پر 35 کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ لیے گئے تھے۔ 16 مارچ کو کروائی گئی اس ٹیسٹنگ میں صرف حسن علی کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

تاہم ذرائع کے مطابق فاسٹ باولر حسن علی کے دوسرے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ پازیٹو ہونے کے سبب حسن علی ٹریننگ کیمپ کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔

قومی کرکٹر کا تیسرا ٹیسٹ اب کل ہو گا۔ رپورٹ منفی آنے پر کیمپ جوائن کرسکیں گے یاد رہے کہ دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔