ممبئی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے مشہور ڈائریکٹر گریش ملک کا بیٹا رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف بھارتی ہدایت کار گریش ملک کے بیٹے منان کی ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع ایک رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر موت ہوگئی ہے۔اس واقعے کی تصدیق فلمساز پونیت سنگھ اور فلم ”تور باز“ میں گریش کے پارٹنر نے کردی ہے۔ فلم ”تور باز“ کے پروڈیوسر راہول مترا نے اس واقع پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ” میں اس افسوسناک واقعے کے بارے میں جان کر بالکل خوش نہیں ہوں اور ابھی سنجے دت کو مطلع کیا جو بہت زیادہ غمگین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”تور باز“ کی شوٹنگ کے دوران میں گریش ملک کے ساتھ منان سے ایک دو بار ملاقات ہوئی تھی،وہ بہت باصلاحیت اور وعدہ کرنے والا لڑکا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منان کو عمارت سے گرنے کے فوری بعد کوکیلا بین امبانی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زندہ نہیں بچ سکا۔ خیال رہے کہ گریش ملک سنجے دت کی فلم ”تور باز“ کے ہدایت کار تھے۔