موٹرسائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے کا ریلیف ملے گا

موٹرسائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے کا ریلیف ملے گا
لاہور: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ غریب کیلئے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موٹرسائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر 50 نہیں بلکہ 100 روپےکا ریلیف ملےگا۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیں اس پر عمل درآمد کے لیے صرف 6 ہفتے دیے ہیں، غریب کا پیٹرول سستا کریں گے، امیر کے پیسے غریب کی جیب میں ڈالیں گے۔ مصدق ملک نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار کا احساس کرتے ہوئے ان کے لیے پیٹرول کی قیمت کم کر رہے ہیں۔ بڑی گاڑیوں والے پیٹرول کی زیادہ قیمت دیں گے، پیٹرول پر اب امیر 100 روپے زیادہ دےگا، غریب 100 روپے کم دےگا۔انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ کی آبادی میں 21 کروڑ غریب ہیں، ہم غریب کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ گیس کا فیصلہ یکم جنوری سے نافذالعمل ہوچکا، ہم نے گیس کا ٹیرف الگ کردیا، غریب اور امیرکا بل الگ الگ کردیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔