نیا فیچر آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا ہے جو اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب نہیں ہوگا۔ آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے یہ نیا فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کیلئے اس سے قبل پکچر ان پکچر ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرایا تھا۔تاہم اب میٹا کی زری ملکیت کمپنی نے آئی او ایس ڈیوائسز کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس نئے فیچر کے تحت کسی تصویر پر لکھے ٹیکسٹ کو کاپی کیا جا سکتا ہے۔صرف آئی فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین یہ فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر صرف ایسے آئی فونز میں کام کرے گا جن میں آئی او ایس 16 انسٹال ہوگا۔ اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کیلئے ایسی تصویر پر کلک کریں جس پر کسی قسم کا ٹیکسٹ موجود ہو۔اس سے ایک نیا بٹن سامنے آئے گا جس پر کاپی ، سلیکٹ آل ، لوک اپ (Look up) اور ٹرانسلیٹ کے آپشن ہونگے۔ان میں سے سلیکٹ آل کا انتخاب کرکے کاپی پر کلک کریں گے تو ٹیکسٹ کاپی ہو جائے گا جسے کہیں بھی پیسٹ کرنا ممکن ہوگا۔