ویب ڈیسک: بھارت میں فوجیوں کو لے جانے والی آرمی اسپیشل ٹرین کو حادثہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع مغربی بنگال میں واقع بگہا ریلوے اسٹیشن کے قریب منگل کے روز فوجیوں کو لے جا رہی اسپیشل ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اسپیشل ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
زخمیوں اور اموات کی تعداد کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔ تاہم ٹرین کو چار گھنٹوں کی تاخیر کے بعد منزل کی طرف روانہ کردیا گیا۔