اردن ، فلسطینی مغربی کنارے کی سرحد پر فائرنگ، 3 اسرائیلی سیکیورٹی گارڈ ہلاک

اردن ، فلسطینی مغربی کنارے کی سرحد پر فائرنگ، 3 اسرائیلی سیکیورٹی گارڈ ہلاک

(ویب ڈیسک )   اردن کے ساتھ واقع فلسطینی مغربی کنارےکی سرحد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 اسرائیلی سیکیورٹی گارڈ شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا  ہے کہ  ایک ٹرک سوار حملہ آور مغربی کنارے پر ملنے والی سرحد ایلنبی برج کراسنگ سے داخل ہوا اور فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی   سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے بھی فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جوابی فائرنگ میں مسلح شخص بھی ہلاک ہوگیا۔ 

ادھر اردن کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ  کنگ حسین کراسنگ پر فائرنگ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اردن سرحد پر قائم کنگ حسین پل بھی آمدورفت کے لیے بند کر دیا  گیا ہے۔

Watch Live Public News