پبلک نیوز کی خبر پر ایکشن، ایس ایچ او، چوکی انچارج معطل

پبلک نیوز کی خبر پر ایکشن، ایس ایچ او، چوکی انچارج معطل
لاہور ( پبلک نیوز) پبلک نیوز کی خبر پر فوری ایکشن، ایس ایچ او تھانہ کاہنہ اور چوکی انچارج معطل۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ایکشن میں آ گئے۔ انھوں نے واضح کر دیا کہ کام نہیں کرنا تو گھر جاؤ۔ کاہنہ جھیڈو گاؤں میں منشیات فروشی کے معاملہ پر ایس ایچ او اور چوکی انچار ج کو معطل کر دیا۔لاہور ڈی آئی جی آپریشنز نے خفیہ انکورائری پر ایس ایچ او کاہنہ اور چوکی انچارج کو معطل کیا۔ دونوں افسران کو منشیات فروشوں کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائیاں نہ کرنے پر معطل کیا گیا۔ ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق دونوں افسران کو فوری پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ ساجد کیانی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ منشیات کے دھندہ میں ملوث سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔