غیر قانونی کارڈز کے اجرا میں ملوث 10 نادرا ملازمین گرفتار

غیر قانونی کارڈز کے اجرا میں ملوث 10 نادرا ملازمین گرفتار

اسلام آباد ( پبلک نیوز) غیر قانونی کارڈز کے اجرا میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا آغاز، تین شہروں سے مجموعی طور پر 10 ملازمین گرفتار۔

ترجمان نادرا کے مطابق عوامی شکایات پر نادرا اور تحقیقاتی اداروں کا غیر ملکی اور غیر قانونی کارڈز کے اجرا میں ملوث عناصر کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔

نادرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرگودھا، راولپنڈی، کراچی میں چھاپوں کے دوران کاروائی کی گئی۔ غیر قانونی اور غیر ملکی کارڈ پراسیس کرنے والے نادرا ملازمین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع نادرا کے مطابق کوئی بھی نادرا ملازم غیر ملکیوں اور غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث پایا گیا ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ تینوں شہروں سے مجموئی طور پر 10 ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔