سابق سفیر آصف درانی کو گورنر بلوچستان لگانے کا فیصلہ

سابق سفیر آصف درانی کو گورنر بلوچستان لگانے کا فیصلہ

کوئٹہ ( پبلک نیوز) گورنر بلوچستان کی تبدیلی کا معاملہ، حکومت کا سابق سفیر آصف درانی کو گورنر بلوچستان لگانے کا فیصلہ۔

ذرائع کا کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آصف درانی کو گورنر بلوچستان لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آصف درانی متحدہ عرب امارات، ایران سمیت دیگر ممالک میں بطور سفیر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ آصف درانی نے وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر بھی فرائض انجام دئیے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان جسٹس امان اللہ یسین زئی سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔