معروف بھارتی اداکارہ کو اسلام قبول کرنے پر فخر

معروف بھارتی اداکارہ کو اسلام قبول کرنے پر فخر
2018ء میں‌اسلام قبول کرنے والی بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ فائزہ ( دیپیکا ککڑ) نے کہا ہے کہ مذہب اسلام کا انتخاب مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا ، یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جسے میں نے اپنی مرضی سے کیا اور مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے. بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دیپیکا ککڑ سے فائزہ نام رکھنے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے میں نے اسلام قبول کرلیا ہے ، لیکن کب اور کیوں کیا میرے خیال میں میڈیا پر یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے. بطور مذہب اسلام کا انتخاب مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا . یہ ایک ایسا فیصلہ تھا کہ جسے میں نے اپنی مرضی سے کیا، جس پر میں بہت خوش ہوں لہٰذا اس فیصلے کے مشکل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اان کا مزید کہنا تھا کہ میرے فیصلے پر میری فیملی نے میرا ساتھ دیا اور میرا ارادہ کسی کو تکلیف دینے کا نہیں تھا. میری زندگی کا ایک خاص حصہ بہت نجی ہے ، جہاں میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرسکتی۔ واضح رہے کہ دیپیکا ککڑ نے 2018 ء میں اپنے ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کرنے سے قبل اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام بھی تبدیل کرکے دیپیکا سے فائزہ رکھ لیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔