انجری مسائل، اولی سٹون کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور

انجری مسائل، اولی سٹون کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور
لندن: (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اولی سٹون انجری مسائل کے باعث ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ 28 سالہ اولی سٹون نے رواں سال جولائی میں کمر کی انجری سے نجات پانے کے لئے سرجری کرائی تھی، جس کی وجہ سے وہ رواں سال موسم سرما کی ایشز سے باہر ہو گئے تھے اور اب وہ اپنے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں فکرمند ہیں۔ اولی سٹون ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ انگلش فاسٹ بائولر نے کہا ہے کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی لیکن میری انجری سنگین نوعیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تازہ ترین چوٹ کے بعد بدقسمتی سے تیسری بار مجھے کمر میں تناؤ کے فریکچر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خیال رہے سٹون کے پاس دو سال تک صرف وائٹ بال کرکٹ کھیلنے کا اختیار تھا تاکہ وہ اپنی انجری مسائل سے نجات حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرسکیں۔ واروکشائر کے باؤلر اولی سٹون کو تین ٹیسٹ اور چار ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

Watch Live Public News