لاہور ( پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ، دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اورسردرہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ، دھندچھائی رہے گی۔ شہری احتیا طی تدابیر اختیار کریں۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لیہ منفی08، اسکردو منفی6، قلات منفی5، گلگت منفی4، گوپس، کالام منفی3، استور، سری نگراور اننت ناگ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد5 ، لاہور9، کراچی 15، پشاور 5، کوئٹہ منفی1، گلگت منفی 4، مظفر آباد 5، مری 2، فیصل آباد9 ، ملتان 8، سری نگر منفی 2، جموں 10، پلوامہ منفی 1، اننت ناگ منفی 2، شوپیاں منفی 2 بارہ مولہ منفی 1 ریکارڈ کیا گیا۔