کورونا وبا کے دوران اخراجات کی تہلکہ خیز رپورٹ تیار

کورونا وبا کے دوران اخراجات کی تہلکہ خیز رپورٹ تیار
لاہور ( پبلک نیوز) کورونا وبا کے دوران اخراجات کے حوالے سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تہلکہ خیز رپورٹ تیار کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں اشیاء کی خریداری کے دوران معاہدوں میں قوانین کی خلاف ورزی کا انکشاف کیا گیا ہے۔ کورونا وباء کے دوران 140 مردہ افراد کے نام پر بھی خطیر رقوم کی تقسیم کی گئی۔ این سی او سی کے لئے ریسورس مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب میں پروکیورمنٹ قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا کہ 86 ہزار211سرکاری ملازمین، پنشنرز اور ان کی بیگمات کو ایک ارب84 کروڑ کی ادائیگی کی گئی ہے۔ پنجاب سے 26555 افراد نے جعلسازی کرکے کورونا اورزکوۃ فنڈز سے رقوم بٹوریں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔