ویب ڈیسک: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں 7.11 فیصد تک کمی کی گئی، سوئی سدرن کے سسٹم پر اس کی قیمت میں 0.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 12.47 ڈالر مقرر کر دی گئی۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر اس کی قیمت میں 0.92 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 12.94 ڈالر ہوگئی،نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر کیلیے ہوگا۔
یاد رہے کہ اوگرا نے گزشتہ ماہ ستمبر کے لئے ایل این جی 1.15 فیصد تک سستی کی تھی،پاکستان میں LNG کی قیمتیں مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہیں جیسے کہ عالمی مارکیٹ کی قیمتیں، درآمدی معاہدے اور حکومت کی پالیسیاں۔
عام طور پر LNG کی قیمتیں عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتوں کے ساتھ تبدیل ہوتی ہیں۔ حکومت وقتاً فوقتاً اس کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے اور انہیں متوازن رکھنے کیلیے اقدامات کرتی ہے۔