وزیراعظم کو ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیے

وزیراعظم کو ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیے

لاہور(پبلک نیوز)‌ مریم نواز نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟جسکےکتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیےلیکن اس سوچ کے لیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے،بغض نہیں.

عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہےہوں،والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہوں،اس ملک کاحکمران اُس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے جسکاخلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا؟ کیا کوئی شخص ایسابےحس گونگا بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کوئی اس جعلی اور خدا کے خوف سے عاری حکمران کو حضرت عمرِ فاروق کا قول یاد کرائے کہ دریا کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا رہ جائے تو جواب دہ عمر ہو گا!عمرِ فاروق رضی اللّہ تعالی عنہ نے اپنےایک کُرتے اور چادر تک کا حساب دیا اور آپ توشہ خانہ ہضم کر گئے؟ اور ڈھٹائی سے کہا نہیں دونگا جواب؟

وزیراعظم کے بیان کہ جب تک زندہ ہوں ، انصاف کی جنگ لڑتا رہوں گا پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ارشد ملک والا انصاف یا شوکت عزیز صدیقی کی گواہی والا انصاف یا پھر جسٹس کھوسہ والا؟

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔