لاہور(ویبڈیسک) جادو ٹونے سے متعلق ٹوئٹ پر کرنے پر وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اپنی بیٹی ایمان زینب مزاری سے نالاں ہو گئیں اور جوابی ٹوئٹ کر ڈالا.
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری سوشل میڈیا پر مختلف سیاسی و سماجی معاملات پر اپنی رائے دینے سے نہیں چوکتیں پھر خواہ وہ ان کی والدہ کی پارٹی کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔اب ایک بار پھر ایمان زینب مزاری کی ایک ٹویٹ نے شیریں مزاری کو ردعمل دینے پر مجبور کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ایمان زینب مزاری نے کہا کہ اگر ملک کو جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو پھر اس قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے۔ ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے اور آپ چاہتے ہیں کے جادو کرنے والوں پر بات بھی نا ہو۔ ایسا تو ہر گز نہیں ہو گا. ایمان نے یہ ٹوئٹ معروف صحافی عاصمہ شیرازی کے حالیہ کالم پر ہونے والی تنقید کے ردعمل میں دیا.
I am ashamed you would resort to such low personalised unsubstantiated attacks esp since as a lawyer u shd know without any proof hurling such accusations is defamation. When all substantive issue-based criticism fails this level of a base personal attack is plain shameful. https://t.co/drbLN5bq9w
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) October 20, 2021
اپنی بیٹی کے ٹؤئٹ کا جواب دیتے ہوئے شیریں مزاری نے بھی ٹوئٹ کر ڈالا، انکا کہنا تھا کہ میں شرمندہ ہوں کہ آپ اس طرح کے ذاتی نوعیت کے غیرمہذب حملوں کا سہارا لے رہی ہو، ایک وکیل کی حیثیت سے آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ بغیر کسی ثبوت کے اس طرح کے الزامات لگانا بہتان لگانے کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا جب تمام حربے ناکام ہونے کے بعد اس طرح کے ذاتی حملے شرمناک ہیں۔